خیرپور ،کنب کے قریب اغواء ہونے والے مغویوں کی بازیابی کیلئے 10لاکھ روپے تاوان طلب

اتوار 9 دسمبر 2012 20:50

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔9دسمبر۔ 2012ء) کنب کے قریب اغواء ہونے والے مغویوں کی بازیابی کیلئے 10لاکھ روپے تاوان طلب۔مغوی محکم الدین اور غلام رضا بگٹی کے ورثاء سے ڈاکووں کا رابطہ۔ہم غریب لوگ ہیں 10لاکھ روپے کہاں سے لائیں ورثاء۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 10روز قبل کنب کے قریب ٹھری میرواہ روڈ سے اغواء ہوجانے والے محکم الدین اور غلام رضا بگٹی کے ورثاء سے ڈاکووں نے فون کرکے 10لاکھ روپے تاوان طلب کرلیا ڈاکووں کی جانب سے تاوان طلب کرنے کے بعد مغویوں کے ورثاء نبی بخش بگٹی اور دیگر نے صحافیوں سے رابطہ کرکے بتایا ہم غریب لوگ ہیں ایک وقت کی روٹی بھی صحیح طرح نہیں کھاتے تو ہم 10لاکھ روپے کہاں سے ادا کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈاکووں نے گزشتہ شب فون کرکے ہم سے مغویوں کی آزای کے عیوض 10لاکھ روپے مانگے ہیں اور نہ دینے کی صورت میں مغویوں کو مارنے کی دھمکی بھی دی ہے مغویوں کے ورثاء نے صوبائی وزیر جیل خانہ جات منظور حسین وسان سے اپیل کی ہے کہ ہمارے پیاروں کو ڈاکووں سے آزاد کرایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں