خیرپور، علی نواز واہ میں 30فٹ گہرا شگاف،سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ،کچے مکانات منہدم

جمعرات 13 دسمبر 2012 19:23

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔13دسمبر۔ 2012ء)ٹھری میرواہ کے قریب علی نواز واہ میں 30فٹ گہرا شگاف۔سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ۔کچے مکانات منہدم۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹھری میرواہ کے قریب علی نواز واہ میں آر ڈی 15کے مقام پر 30فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیر آب آگئی جبکہ رہائشی آبادی زیر آب آنے سے کچے مکانات منہدم ہوگئے اس سلسلے میں علائقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ شگاف پڑنے سے قبل ہم نے محکمہ آبپاشی کے عملے کو بروقت اطلاع دی تھی جن کی غفلت کے باعث ہمیں لاکھوں روپے نقصان ہوا ہے دیہاتیوں نے وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ آبپاشی کے نا اہل افسران کے خلاف فوری کاروائی کرکے انکے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں