پیپلز پارٹی کبھی کالا باغ ڈیم کی حمایت نہیں کرے گی،بلدیاتی نظام پر اعتراض کرنیوالی فنکشنل لیگ نے مشرف دور میں اس کے مز ے لوٹے، سیاستدان بننے کیلئے نوازشریف اور عمران خان صدر زرداری کی شاگردی اختیا ر کریں،، رکن قومی اسمبلی حاجی نواب خان وسان کا عشائیے سے خطاب

ہفتہ 15 دسمبر 2012 19:58

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔15دسمبر۔ 2012ء) پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی حاجی نواب خان وسان نے کہاکہ حیدرآباد میں فنکشنل مسلم لیگ کے جلسے میں عوام نہیں بلکہ حرمجاہد تھے عوام پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے اور آئندہ انتخابات میں ان سیاست دانوں کو معلوم ہوجائے گا کہ عوام کس کے ساتھ ہیں ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے کھجور منڈی خیرپور کے صدر بشیر آرائیں کی جانب سے دئیے گئے عشایئے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ مشرف کے دور میں فنکشنل مسلم لیگ کے رہنماؤں نے بلدیاتی نظام پر اعتراض کرنے کے بجائے بلدیاتی نظام کے مزے لوٹے اس وقت انہیں سندھ دھرتی کا خیال نہیں آیا چند مفادپرستوں کو لیکر یہ لوگ سندھ کو فتح کرنے نکلے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی نے کالاباغ ڈیم کی کبھی حمایت نہیں کی اور نہ کرے گی پیپلز پارٹی نے کالاباغ ڈیم ایشو کو دفن کر دیا ہے اب مخالفین کی کالاباغ ڈیم پر سیاست نہیں چلے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ صدر آصف علی زرداری شطرنج کے کھلاڑی ہیں جنہوں نے اپنے مہروں سے بڑے بڑے سیاست دانوں کو ٹھیک کیا ہے نواز شریف، عمران خان کوسیاست دان بننے کیلئے صدر آصف علی زاردری کی شاگردی کرنا پڑے گی آئندہ انتخابات میں اپنے آپ کو تیس مار سمجھنے والے سیاست دانوں کو عبرت ناک شکست دیں گے اس موقع پر بشیر آرائیں، ڈاکٹر شفقت علی اور دیگر نے بھی خطا ب کیا ۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں