خیرپور، صحافی کو نامعلوم افراد کی جانب سے سنگین نوعیت کا دھمکی آمیز لفافہ بھیجا گیا، لفافے سے پسٹل کی گولی برآمد ،واقعہ کے خلاف صحافی برادری کااحتجاج

اتوار 16 دسمبر 2012 18:23

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔16دسمبر۔ 2012ء) خیرپورکے صحافی کو نامعلوم افراد کی جانب سے سنگین نوعیت کا دھمکی آمیز لفافہ بھیجا گیا لفافے سے پسٹل کی گولی برآمد ،واقعہ کے خلاف صحافی برادری کااحتجاج جبکہ مذہبی ،سماجی و سیاسی شخصیات کی مذمت حکومت سندھ سے فوری طور پرنوٹس لینے کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیرپور کے سنیئر صحافی صوفی محمد اسحاق سومرو کو نا معلوم افراد کی جانب سے دھمکی آمیز لفافہ بھیجے جانے والے واقعہ کے خلاف خیرپور کے صحافیوں آصف زیدی،ناصر شاہ ،ربنواز سیال،ثاقب صدیقی،محمد عباس،مہتاب عباس ،ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کا فوری طور پر نوٹس لیا جائے اور واقعہ میں ملوث عناصروں کو فوری طور پر بے نقاب کیا جائے اورصحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے دریں اثناء خیرپور پریس کلب کے صدر خان محمد خان نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوفی اسحاق کو ملنے والی دھمکی اظہارے آزادی کا گلا دبانے کی سازش ہے انہوں نے کہا کہ صوفی اسحاق بہادر ،نڈر قلم کے تقدس کے پاسبان ہیں جنہوں نے ہمیشہ اپنے قلم کو ظالم کے سامنے کلمہ حق بلند کرتے ہوئے استعمال کیا ہے اور کرر ہے ہیں اس موقع پر صحافی اسحاق سومرو نے صحافیوں کو بتایا کہ گذشتہ شب میرے آفس میں ایک نقاب پوش شخص پسٹل کی گولی اور نام پر کراس کا نشان کا لفافہ آفس میں بیٹھے بچے کو دے کر چلا گیا ایسی اطلاع میں نے مقامی پویس کو دیدی ہے۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں