خیرپور، مختلف مقامات سے 2 افراد کی تشدد زدہ گولیوں سے چھلنی نعش برآمد، علاقے میں خوف وہراس، موٹر سائیکل اور ٹرک میں تصادم ،ایک شخض جاں بحق، ایک زخمی

پیر 17 دسمبر 2012 21:51

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔17دسمبر۔ 2012ء) خیرپور کے قریب مختلف مقامات سے 2 افراد کی تشدد زدہ گولیوں سے چھلنی نعش ملی علاقے میں خوف وہراس جبکہ موٹر سائیکل اور ٹرک میں تصادم ایک شخض جاں بحق ایک زخمی تفصیلات کے مطابق خیرپور کہ گمبٹ تھانے کی حدود کھوڑا کے قریب پویس کو ایک 70 سالہ نامعلوم شخض کی تشدد زدہ گولیوں سے چھلنی نعش ملی ہے پویس نے نعش گمبٹ اسپتال سے پوسٹ مارٹم کے بعد سرد خانے میں شناخت کیلئے رکھوادی ہے پویس کے مطابق تاحال مقتول کی شناخت نہ ہو سکی جبکہ سوراہ تھانے کی حدود محمد پناہ گاؤں کے قریب سے ایک 30 سالہ نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش پویس کو ملی ہے پویس نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد چونڈکو اسپتال سرد خانے میں شناخت کیلئے رکھوادی جہاں نوجوان کی شناخت غلام حسین رند جتوئی کے نام سے ہوئی ادھر ٹھری میرواہ تھانے کی حدود قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرک اور موٹر سائیکل کے مابین ہونے والے تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار نظر حسین شر موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ میر حسن شر شدید زخمی ہو گیا واقع کے بعد ٹرک ڈرائیور ٹر ک چھوڑ کر فرار ہو گیا پویس نے ٹر ک تحویل میں لے لیا جبکہ لاش اور زخمی کو ٹھری میرواہ اسپتال روانہ کردیا تاحال دونوں واقعایات کے مقدمات درج نہ ہو سکا اور نا ہی پویس ملزمان کو گرفتار کر پائی ۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں