خیرپور،کنب میں با اثر افراد کے زمین پر قبضہ کے خلاف دیہاتیوں کا احتجاج

منگل 25 دسمبر 2012 20:25

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔25دسمبر۔ 2012ء) کنب میں با اثر افراد کی جانب سے زمین پر قبضہ کرنے کے خلاف دیہاتیوں کا پریس کلب کے سامنے احتجاج۔پولیس کی سرپرستی میں با اثر افراد نے ہماری 8ایکڑ زمین پر قبضہ کیا ہے دیہاتی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کنب کے گاوں خیرو بگٹی کے رہائشی دیہاتیوں نے با اثر افراد کی جانب سے 8ایکڑ زمین پر قبضے کے خلاف دیہاتیوں کی جانب سے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا اس موقع پر دیہاتی اقبال حسین،ذاکر حسین،بشیر حسین و دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ ہماری 8ایکڑ زمین پر با اثر افراد نے قبضہ کرلیا ہے اور جنکی پولیس سرپرستی کررہی ہے انہوں نے بتایا کہ 2سال قبل 60لاکھ روپے میں ہم نے زمین خریدی تھی انہوں نے کہا کہ ادائیگی کے باوجود ہمیں زمین نہیں دی جارہی ہے اور جب ہم زمین مانگ رہے ہیں تو ہم دیہاتیوں پر جھوٹے مقدما ت درج کئے جارہے ہیں دیہاتیوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ زمین پر قبضہ ختم کراکے ہمیں ہماری زمین واپس کرائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں