کراچی میں حلقہ بندیوں سے متعلق سپریم کورٹ کا حکم سر آنکھوں پر،ہمیں کوئی اعتراض نہیں ، متحدہ کو دیوار سے عدلیہ لگا رہی ہے ،مخدوم احمد محمود کو پنجاب کا گورنر بنانا نیک شگون ہے ،صوبے میں پیپلز پارٹی کی پوزیشن مزید مضبوط ہوگی ،پیپلز پارٹی جلسوں والی پارٹی نہیں جلسے الیکشن نہیں جتواسکتے طاہر القادری اور عمران خان آئندہ عام انتخابات میں کوئی انقلاب بر پا نہیں کریں،صوبائی وزیر جیل خانہ جات منظور حسین وسان کا جلسہ عام سے خطاب ومیڈیاسے بات چیت

بدھ 26 دسمبر 2012 21:26

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔26دسمبر۔ 2012ء) صوبائی وزیر جیل خانہ جات منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ کراچی میں حلقہ بندیوں سے متعلق سپریم کورٹ کا حکم سر آنکھوں پر، ہمیں فیصلے پر کوئی اعتراض نہیں ، متحدہ کو دیوار سے عدلیہ لگا رہی ہے ،مخدوم احمد محمود کو پنجاب کا گورنر بنانا نیک شگون ہے اس سے پنجاب میں پیپلز پارٹی کی پوزیشن مزید مضبوط ہوگی اگر کسی پارٹی کو گورنری کا شوق ہے تو اسے مل سکتی ہے مگر سب کو گورنر نہیں بنا سکتے ، پیپلز پارٹی جلسوں والی پارٹی نہیں جلسے الیکشن نہیں جتواسکتے طاہر القادری اور عمران خان آئندہ عام انتخابات میں کوئی انقلاب بر پا نہیں کریں گے، صرف وہ اپنی ایک ایک سیٹ جیتیں گے ۔

وہ بدھ کویہاں کوٹڈیجی میں صوبائی وزیر میر عطا حسین ٹالپر کی رہائش گاہ پر عوامی جلسے سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

(کل)جمعرات کو گڑھی خدا بخش میں ہونے والا جلسہ مریدوں کا نہیں بلکہ جیالوں کا ہوگا جس میں لاکھوں جیالے شرکت کرکے یہ ثابت کردینگے کہ عوام آج بھی پیپلزپارٹی کے ساتھ ہے عمران خان اور نواز شریف وزیر اعظم بننے کا خواب دیکھنا چھوڑدیں آئندہ وزیر اعظم بھی پیپلزپارٹی کا ہوگا ٹی وی کی سیاست اور عام انتخابات کی سیاست میں دن رات کا فرق ہے اور وہ عام انتخابات آنے میں ہی پتہ چلے گا کہ کون اقتدار میں آتا ہے اور کون گھر جاتا ہے پاکستان پیپلزپارٹی نے سندھ میں 80ہزار سے زائد بیروزگاروں کو نوکریاں دی ہیں اور مزید بھی دے رہے ہیں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کے مطابق عوامی مسائل حل کرنے میں مصروف ہیں اب قلندر کی دھمال شروع ہوچکی ہے عوام عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں ۔

انہوں نے کہا کہ طاہر القادری کے جلسے سے خوفزدہ نہیں اور نہ ہی عام انتخابات ملتوی ہونگے کراچی کے حالات خراب ہونے کی وجہ سے طالبان،سیکریٹرین،زبان،ڈرگ مافیا فیکڑ کا عمل ہے موجودہ حکومت حالات کی بہتری کیلئے اچھے اقدامات کررہی ہے امکان ہے کہ عام انتخابات قبل از وقت ہوجائینگے اور پیپلزپارٹی ماضی کی طرح مستقبل میں بھی انتخابات میں بھرپور اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے حکومت بنائے گی اس موقع پر سابق صوبائی وزیر میر عطا حسین ٹالپر،میر عباس حسین ٹالپر،پریس کلب خیرپور کے سینئر نائب صدر اکبر عباس زیدی ،محمد افضل،شاہد سومرو،محمد اسحاق و دیگر بھی موجود تھے۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں