خیرپور،پیرجوگوٹھ کے قریب روڈ حادثے میں 2نوجوان جاں بحق

جمعہ 28 دسمبر 2012 22:05

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔28دسمبر۔ 2012ء)پیرجوگوٹھ کے قریب روڈ حادثے میں 2نوجوان جاں بحق ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق 3روز قبل روڈ حادثے میں زخمی ہونے والا گاوں مانگ کا رہائشی نوجوان نجیب ولد عبد المجید مانگ زخموں کی تاب نہ لاے ہوئے لاڑکانہ اسپتال میں دم توڈ گیا نوجوان کی فوت ہونے کی خبر سے گھر میں کہرام برپا ہوگیا نوجوان کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ پیرجوگوٹھ اناج منڈی کے مزدور کمن منگریجو گاوں سائیکل پر منڈی جارہا تھا کہ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے اسے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا زخمی کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال خیرپور منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہوگیا جبکہ مزدور کے فوت ہونے کے سوگ میں اناج منڈی بند رہی۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں