پیپلز پارٹی کو مٹانے کے خواب دیکھنے والے خواب دیکھنا بند کریں ، ایک گھر میں دو عظیم لیڈرپیداہونیکی مثال کہیں نہیں ملتی ، بلاول بھٹو زرداری نے اپنے والہانہ خطاب سے مخالفین کی بولتی بند کردی ہے ،سی ای سی کے اجلاس میں شریک چئیر مین کے عہدے کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں کی گئی آئندہ سی ای سی کے اجلاس میں عام انتخابات کا اعلان کیا جائے گا ،صوبائی وزیر جیل خانہ جات منظور حسین وسان کی خیرپور کے صحافیوں سے بات چیت

جمعہ 28 دسمبر 2012 22:35

خیرپور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔28دسمبر۔ 2012ء ) صوبائی وزیر جیل خانہ جات منظور حسین وسان نے کہاکہ پیپلز پارٹی کو مٹانے کے خواب دیکھنے والے خواب دیکھنا بند کریں کیوں کہ پیپلز پارٹی آگے بڑھنے پر کا نام ہے ایک گھر میں دو عظیم لیڈرپیداہونیکی مثال کہیں نہیں ملتی بلاول بھٹو زرداری کے سیاست میں آنے سے ایک نیا ماحول پیدا ہوگیا ہے اور ان کے والہانہ خطاب نے مخالفین کی بولتی بند کردی ہے اور انشااللہ تعالیٰ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی طرح بلاول بھٹو ان کے فکر وفلسفے پر چل کر تاریخی کامیابیاں حاصل کریں گے سی ای سی کے اجلاس میں شریک چئیر مین کے عہدے کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں کی گئی آئندہ سی ای سی کے اجلاس میں عام انتخابات کا اعلان کیا جائے گا ۔

وہ جمعہ کو یہاں گوٹھ نواب خان وسان میں خیرپور پریس پینل کے صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ چھوٹی پارٹیاں جلسے جلوس کراکر ووٹ حاصل نہیں کر سکتی وہ صرف میڈیا پر کوریج حاصل کرسکتی ہے انہوں نے کہاکہ نیا سال ایک نیا سیاسی ماحول بنائے گا ۔انہوں نے کہاکہ کچھ قوتیں اپنے مفاد کی خاطر وقت پر انتخابات کرانا نہیں چاہتی ہیں لیکن جمہوری حکومت عام انتخابات وقت پر کرائی گی اور صدر آصف علی زرادری کی قیادت میں دوبارہ الیکشن میں تاریخی کامیابیاں حاصل کرکے پانچ سال دوبارہ حکومت بنائیں گے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ فنکشنل ہمارے ساتھ ہے اور رہے گی اصولوں کی بات کچھ اور ہے انہوں نے کہاکہ اس حکومت نے جتنے بیروز گار نوجوانوں کو نوکرئیاں دی ہیں جس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں