وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو میڈیکل کالج کے سنگ بنیاد کی تقریب میں سخت احتجاج کا سامنا ، تقریب چھوڑ کر جانا پڑا ، خیرپور کے اسپتالوں میں غریب مریضوں کیلئے کوئی دوائی نہیں ، ڈاکٹر کہتے ہیں سارا بجٹ قائم علی شاہ لے گیا

اتوار 30 دسمبر 2012 23:00

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔30دسمبر۔ 2012ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے خیرپور میں لمس میڈیکل کالج کا سنگ بنیاد رکھنے والی تقریب سے خطاب کے دوران اچانک ایک شحض نے اٹھ کر خیرپور کے اسپتالوں میں غریب مریضوں کیلئے ادویات نہ ہونے پر چلانا اور احتجاج کرنا شروع کر دیا ۔

(جاری ہے)

اتوار کو یہاں تقریب میں احتجاج کے دوران اس شخص نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے شہر میں غریبوں پر ظلم کیا جارہا ہے ، اس پر وزیراعلیٰ سندھ نے اس کو کہا کہ اوپر اسٹیج پر آکر بات کرو جب مذکورہ شحض سٹیج کی طرف بڑھا تو اسے پویس نے اسٹیج پر جانے سے روک دیا ، وزیراعلیٰ سندھ نے پویس کو حکم دیا کہ اس کو آنے دو جس پر اس نے وزیراعلیٰ سندھ کے سامنے مائیک پر کہا کہ خیرپور کے اسپتالوں میں غریبوں کو دھکوں کے سوا کچھ نہیں ملتا اسپتال میں دوا نام کی کوئی چیز نہیں ہے جبکہ ڈاکٹر زکو دواؤں کے لیے کہتے ہیں تووہ کہتے ہیں کہ قائم علی شاہ بجٹ لے گیا ہے دوائیں کہاں سے دیں ،جس کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے اپنا خطاب ختم کر دیا اور وہاں سے روانہ ہوگئے اس سلسلے میں اسپتال زرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ کے سامنے احتجاج کرنے والے شحض نے سچ کہا ہے خیرپور کہ اسپتالوں میں اس وقت بھی ترکی کی طرف سے ملنے والی ادویات غریبوں کو دی جارہی ہیں جبکہ ادویات کی مد میں ملنے والے بجٹ کو ہڑپ کیا جارہا ہے

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں