طاہرالقادری پرویز مشرف اور ایجنسیوں کا ایجنٹ ہے ، سندھ میں دوھرا نظام کا فیصلہ سپریم کورٹ میں ہے انشااللہ فیصلہ سندھ کی عوام کی اُمنگوں کے مطابق آئے گا ہم مفاہمت والی پایسی چاہتے ہیں تاکہ ملک ترقی کرئے ،وزیر تجارت مخدوم امین فہیم کی صحافیوں سے بات چیت

پیر 31 دسمبر 2012 22:57

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔31دسمبر۔ 2012ء) وزیر تجارت مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ طاہرالقادری پرویز مشرف اور ایجنسیوں کا ایجنٹ ہے سندھ میں دوھرا نظام کا فیصلہ سپریم کورٹ میں ہے انشااللہ فیصلہ سندھ کی عوام کی اُمنگوں کے مطابق آئے گا ہم مفاہمت والی پایسی چاہتے ہیں تاکہ ملک ترقی کرئے پیپلزپارٹی جمعوریت کے پانچ سال پورے کررہی ہے الیکشن وقت پر ہونگے ۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو نارے میں صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے ۔ شہید بینظیر بھٹو کی شکل میں بلاول بھٹو کی قیادت ملی ہے بلاول بھٹو کارکنوں اور جیالوں کی امیدوں پر پورا اتریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر بلاول بھٹو کے خطاب نے مخالفیں کی نینددیں حرام کردی ہیں مخالفیں سن لے ابھی تو بلاول بھٹو آمد ہے آگے آگے دیکھتے ہیں کہ ہوتا ہے کیا

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں