ملک بھر میں خسرہ کی قیامت خیزی برقرار،شکارپور اور گوجرانوالہ میں مزید 4بچے جاں بحق،جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد300سے زائدہوگئی،ی ڈی او خیرپور کا خسرہ مہم میں لاپرواہی برتنے پر دس ویکسینیٹرز، پانچ ڈاکٹر، تمام تعلقہ سپروائزر اور ہیلتھ افسران کو معطل کرنے کا حکم

اتوار 6 جنوری 2013 13:07

{#EVENT_IMAGE_1#}شکار پور/گوجرانوالہ/کراچی/خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔6جنوری۔ 2013ء) ملک بھر میں خسرہ کی وبا قیامت ڈھا نے لگی ، شکارپور اور گوجرانوالہ میں مزید 4بچے جاں بحق ہوگئے،جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد300سے زائدہوگئی۔ اتوار کو میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ میں خسرہ سے سے ہلاکتوں کا سلسلہ نہ رک سکا۔

(جاری ہے)

شکارپور کے علاقے مدیجی اور گاوٴں میاں صاحب میں مزید دو بچے دم توڑ گئے جس کے بعد شکارپور میں ہلاکتوں کی تعداد چوبیس ہوگئی۔

خسرہ نے گوجرانوالہ کا بھی رخ کرلیا۔سول ہسپتال میں خسرہ سے متاثرہ دو بچے ہلاک ہوگئے۔ ای ڈی او خیرپور ڈاکٹر احسان اللہ سیال نے خسرہ مہم میں لاپرواہی برتنے پر دس ویکسینیٹرز، پانچ ڈاکٹر، تمام تعلقہ سپروائزر اور ہیلتھ افسران کو معطل کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں