خیرپور، شہریوں کی بنیادی سہولتوں کے فقدان کے خلاف احتجاجی ریلی ، صوبائی وزیر صحت کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا

اتوار 6 جنوری 2013 17:50

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔6جنوری۔ 2013ء) خیرپور کے شہریوں نے بنیادی سہولتوں کے فقدان کے خلاف پنچگلہ چوک سے وزیر اعلیٰ ہاؤس تک احتجاجی ریلی نکالی جبکہ صوبائی وزیر صحت کے سامنے بھی اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے آبائی شہر خیرپور کے محلہ بھرگڑی کے سینکڑوں رہائشیوں نے بنیادی فقدان اوربے روزگاری و مہنگاہی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جس کی قیادت رحمت علی بھٹو ،ولی محمد چانڈیو ،ندیم عباس ودیگر کررہے تھے وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ محلہ بھرگڑی کو گزشتہ بیس سالوں سے مکمل طور پر نذر انداز کیا جارہا ہے ہمارے علاقہ میں اسٹریٹ لائیٹ کا نظام دھرم برہم ہے لاکھوں کا بجٹ ہونے کے باوجود بھی اسٹریٹ لائیٹ کی نااہل انتظامیہ کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جارہی جبکہ علاقے کے روڈ راستے وڈرینج کا نظام تباہ حالی کا شکار ہے کسی بھی بے روز گار نوجوان کو روز گار نہیں دیا گیا اس موقع پر انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ ہمارے جائز مطالبات پورے کئے جائیں دوسری طرف مظاہرین نے صوبائی وزیر صحت کی گاڑی روک کر ان کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا جس پر صوبائی وزیر نے انہیں یقین دلایا کہ آپ کی آواز وزیراعلیٰ سندھ تک پہنچائی جائے گی جس پر مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا ۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں