خیرپور،پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی پیر سید بچل شاہ کے خلاف پی پی پی کارکنوں کی احتجاجی ریلی

اتوار 6 جنوری 2013 19:00

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔6جنوری۔ 2013ء) پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی پیر سید بچل شاہ کے خلاف پی پی پی کارکنوں کی احتجاجی ریلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے MPAپیر سید بچل شاہ کے خلاف اللہ ڈنو پیزادو ،غلام مرتضی جونیجو،سید فیاض علی شاہ کی قیادت میں پریس کلب خیرپور تک احتجاجی ریلی نکالی اس موقع پر مظاہرین نے صحافیوں کو بتایا کہ پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی پیر سید بچل شاہ اور تعلقہ کنگری پی پی پی کے صدر علی گوہر کانہرنے ملی بھگت کرکے تعلقے میں ترقیاتی کاموں کیلئے منظور ہونے والی رقم ہڑپ کرلی ہے جبکہ تعلقہ میں نوکریاں بھی پیسوں میں فروخت کی جارہی ہیں جو غریب عوام کے ساتھ سرا سر نا انصافی ہے مظاہرین نے وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ ایم پی اے پیر سید بچل شاہ کو ساتھیوں سمیت عہدوں سے فارغ کرکے ترقیاتی کام اورنوکریاں پیسوں میں فروخت کرنے کا فوری نوٹس لیا جائے بصورت دیگر پیر سید بچل شاہ کے خلاف احتجاجی تحریک چلائی جائیگی۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں