خیرپور ، کوئٹہ سانحہ کے خلاف شیعہ علماء کونسل اور دیگر تنظیموں کی احتجاجی ریلی،شاہ حسین قومی شاہراہ پر دھرنا

اتوار 13 جنوری 2013 20:27

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔13جنوری۔2013ء) خیرپور میں کوئٹہ سانحہ کے خلاف شیعہ علماء کونسل اور دیگر تنظیموں کی احتجاجی ریلی۔ شاہ حسین قومی شاہراہ پر دھرنا۔روڈ پر ٹائر جلاکر کراچی اور پنجاب جانے والا ٹریفک بند کر دیا گیا۔ خواتین اور معصوم بچوں کی بھی بڑی تعداد دھرنے میں شریک۔ کوئٹہ واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور بلوچستان کو فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیرپور میں کوئٹہ سانحہ کے خلاف شیعہ علماء کونسل ،مجلس وحدت ا لمسلمین اور دیگرشیعہ تنظیموں نے احتجاجی ریلی نکالی ریلی میں شریک افراد نے شاہ حسین قومی شاہراہ کے مقام پر پہنچ کر دھرنا دیا اور روڈ پر ٹائر جلاکر کراچی اور پنجاب جانے والا ٹریفک بند کردیا دھرنے کی قیادت مولانا اسد اقبال زیدی، مولانا شبیراحمد، مولانا اشرف علی، غلام اصغر بھنبھرو، محمد علی چانڈیو اور دیگر کر رہے تھے دھرنے میں خواتین اور معصوم بچوں کی بھی بڑی تعداد شریک تھی دھرنے میں شریک افراد واقعہ کوئٹہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے اور بلوچستان کو فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے اس موقع پر مظاہرین نے کا کہا کہ جب تک کوئٹہ میں دھرنا جاری ہے ہمارا دھرنا بھی جب تک جاری رہیگادریں اثناء ببرلو ، گڈیجی ،کوٹڈیجی اور دیگر مقامات پر بھی قومی شاہراہ پر دھرنے دیئے گئے دھرنوں میں شریک افراد ملک میں دہشت گردی بند کراؤ۔

امن کراؤ کا مطالبہ کر رہے تھے ۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں