پگارا نے نگران وزیراعظم بننے کے امکان کو مسترد کردیا

ہفتہ 26 جنوری 2013 19:56

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جنوری۔2013ء) مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا نے نگران وزیراعظم بننے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں نگران وزارت عظمی کیلئے نہ کسی نے پیشکش کی ہے اور نہ کسی نے رابطہ کیاہے۔ پیر پگارا کے قریبی ذرائع کے مطابق پیر پگارا نے نگران وزیراعظم بننے والی خبروں کو مسترد کیا ہے اور کہا ہے کہ گزشتہ دو روز سے وہ خیر پور میں اپنے مریدوں سے ملاقاتوں میں مصروف ہیں حکومت سے ان کا کوئی بھی رابطہ نہیں ہے اس حد تک کے اپنے بھائی سے بھی کوئی رابطہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب خیرپور سے نمائندے کے مطابق حروں کے روحانی پیشوا نے پیر جوگوٹھ میں دوسرے روز بھی اپنے مریدوں کو زیارت کرائی اور مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی حالات بتارہے ہیں کہ آئندہ عام انتخابات کے سامنے بڑی دشواریاں ہیں تمام سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا دے چکی ہیں۔ ووٹر لسٹوں پر لوگوں کا اعتماد نہیں فوج کے بغیر انتخابات پرامن ہوتے نظر نہیں آتے۔ انہوں نے کہا کہ طاہر القادری کا کارڈ ختم ہوگیا ایسے کئی نئے کارڈز شروع ہوسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں