خیرپور میں خسرے کی وباء ختم نہ ہوسکی ،مزیددو بچے جاں بحق، گزشتہ دو ماہ میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 59ہوگئی، محکمہ صحت کے دعوے دھرے کے دھرے

بدھ 30 جنوری 2013 21:51

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔30جنوری۔ 2013ء) خیرپور ضلع میں خسرے کی وباء ختم نہ ہوسکی ،مزیددو بچے جاں بحق ہوگئے ، گزشتہ دو ماہ میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 59ہوگئی ۔ محکمہ صحت کے دعوے دھرے کے دھرے رہے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیرپور ضلع میں خسرے کی وباء نے شدت اختیار کرلی ہے جس سے خیرپور میں اب تک 59بچے اپنی جانیں گواہ بیٹھے ہیں جبکہ 200سو زائد بچے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ گزشتہ روز مزید2بچے اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جن میں محمد حنیف اور غلام حیدرشامل ہیں اس سلسلے میں محکمہ صحت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں کئی علاقوں میں ویکسین نہ ہونے کے باعث سینکڑوں بچے خسرے کی ویکسین سے محروم ہوگئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں