خیرپور ، مسافر بس اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم،5خواتین سمیت 17مسافر زخمی

اتوار 3 فروری 2013 18:32

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔3فروری۔ 2013ء) ٹنڈومستی کے قریب قومی شاہراہ پر پنجاب سے کراچی جانے والی مسافر بس اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم۔5خواتین سمیت 17مسافر زخمی ۔ موٹر وے پولیس کے اہلکاروں نے زخمیوں کو سول اسپتال پہنچایا ۔

(جاری ہے)

7مسافروں کی حالت نازک تفصیلات کے مطابق خیرپور کے علاقے ٹنڈومستی کے قریب قومی شاہراہ پر پنجاب سے کراچی جانے والی مسافر بس نمبر LAS-1714کا آئل ٹینکر نمبر C-6281کے درمیان تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں بس میں سوار 5خواتین سمیت 17مسافر زخمی ہوگئے بس کے آئل ٹینکر کے ساتھ ٹکرانے کے دوران آئل ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا اور آئل ٹینکر میں بھرا ہوا تیل روڈ پر پھیل گیا جبکہ آئل ٹینکر سے نکلنے والے تیل کے تیز رفتار فواروں سے بس اور بس میں سوار مسافر بھی شدید متاثر ہوئے حادثے کی اطلاع پر موٹر وے اہلکاروں نے زخمی مسافروں کو سول اسپتال خیرپور پہنچایا زخمی مسافروں میں ایک خاتون مسماة سادیہ ساکن کراچی، فیصل امین آرائیں ، بلال احمد ، محمد شعیب مغل، محمد عمر راجپوت (پنجاب)اور محمد سومر راجپر (ٹھری میرواہ )کی حالت نازک بتائی جاتی ہے زخمیوں کے سول اسپتال پہنچنے پر سول اسپتال میں ایمرجنسی لگاکر ڈاکٹروں کو فوری اسپتال طلب کیا گیا جہاں ڈاکٹر ان کی زندگی بچانے میں کوشاں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں