خیرپور کو ماڈل ضلع بنانے کا خواب ادھورا رہ گیا ،میگا پراجیکٹ شروع ہونے سے پہلے ہی روڈ ،ڈرینج سسٹم کھنڈرات میں تبدیل ،عوامی حلقوں کا چیف جسٹس سے منصوبے میں خرد برد کا نوٹس لینے کا مطالبہ

جمعرات 7 فروری 2013 20:01

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔7فروری۔ 2013ء) خیرپور کو ماڈل ضلع بنانے کا خواب ادھورا رہ گیا میگا پراجیٹ کے تحت کیئے جانے والے روڈ ،ڈرینج سسٹم ،واٹر سپلائی و دیگر میگا پراجیٹ بننے سے پہلے ہی کھنڈرات بن گئے ضلع حکومت ٹھیکداروں کو میگا پروجیکٹ کو جلد مکمل کر نے کے بجائے کمیشن لینے میں مصروف شہریوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے خٰرپور جاری میگا پرو جیکٹ میں خرد برد کر نے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیاتفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی جانب سے خیرپور ضلع کو خصوصی پیکج کے تحت دئیے گئے اربوں روپے کے ترقیاتی کام 5سال گزر جانے کے باوجود پایا تکمیل تک نہ پہنچ سکے ہیں ضلع انتظامیہ نے بھاری ڈالروں کے باعث ٹھکیداروں کو کھلی چھوٹ دے دی ہے جس کے باعث ٹھکیداروں نے میگا پرو جیکٹ کے تحت ہونے والے کاموں میں غیر معیاری میٹریل استعمال ہونے سے منصوبے رواں دورحکومت میں ہی تباہ ہوگئے ہیں جبکہ دیگر منصوبے سست روی کا شکار ہیں جن میں سول اسپتال خیرپور کو اپ گریڈ کرکے غلام محمد مہر میڈیکل کالج کے حوالے کرنے کے باوجود ایک ارب روپے کی خطیر رقم سے تیار ہونے والی نامکمل بلڈنگ کا افتتاح وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کے کرنے کے باوجود بلڈنگ کا تاحال کام مکمل نہیں ہوسکا ۔

(جاری ہے)

5سال گزرجانے کے باوجودبھی لقمان پھاٹک فلائی آور برج التواء کا شکار ہے جیم خانہ کا کام بھی افتتاح ہونے کے باوجود نامکمل ہے اکنامک زون شہر سے 10کلو میٹر دور ہونے کے وجہ سے شہریوں کی عدم دلچسپی ہونے کے سبب التواء کا شکار ہے ۔ میگا پراجیکٹ کی تباہی کی خبریں میڈیا پر آنے کے بعد وزیر اعلی سندھ سید قائم شاہ نے نوٹس لیتے ہوئے سابق ڈپٹی کمشنر خیرپور اور موجودہ کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ کو میگا پراجیکٹ کے تحت جاری کاموں میں غیر معیاری میٹریل کے استعمال اور ڈرینج لائینوں کی تباہی کی تحقیقات کیلئے انکوائری افسر مقرر کرکے ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا جو سیاسی دباو ہونے کی وجہ سے سرد خانے کی نظرکردی گئی جس سے قومی خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچاہے شہریوں و تاجر برادری نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ خیرپور میں جاری ترقیاتی موں میں خرد برد کا نوٹس لیتے ہوئے زمیندار وں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں