خیرپور ، دو گروپوں میں تصادم ، 3افراد جاں بحق، 2زخمی، 5 ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

جمعہ 29 مارچ 2013 15:50

خیرپور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 29مارچ 2013ء) خیرپور میں دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے 5 ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز خیرپور میں پولیس ٹریننگ سنٹر کے قریب دو گروپوں میں زمین کے تنازع پر تصادم ہوگیا ہے اور دونوں گروپوں میں ایک دوسرے پر شدید فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے۔ بعدازاں پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 5ملزمان کو اسلحہ سمیت حراست میں لے لیا اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں