پیپلزپارٹی کی سابق حکومت نے سندھ کی ساحلی پٹی کا سوداکر دیا ہے ، دوہرے بلدیاتی نظام کو دوبارہ اقتدار میں آکر بحال کرنے کے خواب دیکھ رہی ہے ،اس کی تعبیر ناممکن ہے،تعلیم کا معیار برابری پر ہو نا چاہئے ، مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر و حلقہ این اے 216 خیرپور ٹوکے امیدوار پیر سید صدر الدین شاہ راشدی کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 6 اپریل 2013 20:04

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔6اپریل۔ 2013ء) مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر و حلقہ این اے 216 خیرپور ٹوکے امیدوار پیر سید صدر الدین شاہ راشدی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی سابقہ حکومت نے سندھ کی ساحلی پٹی کا سوداکر دیا ہے اور دوہرے بلدیاتی نظام کو دوبارہ اقتدار میں آکر بحال کرنے کے خواب دیکھ رہے ہیں جس کی تعبیر ناممکن ہے۔تعلیم کا معیار برابری پر ہو شہری و دیہی امیر ی غریبی کا فرق ختم ہونا چاہئے۔

وہ ہفتہ کو خیرپور میں ریٹرننگ افسر کے روبرو کاغذات نامزدگی بحال ہونے کی تصدیق کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی والوں نے ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کے نام پر ووٹ لیکر بہت عیش کر لئے اب انہیں کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ لینا ہوں گے انہوں نے کہا کہ وہ وقت گیا جب لوگوں نے محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت پر ہمدردی کا اظہار کرتے ہو ئے پیپلزپارٹی کو ووٹ دیا اور پیپلز پارٹی نے بدلے میں عوام کو بھوک بدحالی ، بیروزگاری ، بدامنی کے سوا کچھ نہیں دیااس لئے اب عوام کو ووٹ کا حق سوچ سمجھ کر استعمال کرنا ہو گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جہاں فنکشنل مسلم لیگ کا امیدوار مضبوط ہو گا وہ الیکشن لڑے گا اور جہاں اتحادی امیدوار مضبوط ہو گا وہاں ہم اس کی مدد کریں گے ۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں