آنے والے 5 سال بھی پیپلزپارٹی حکومت کریگی، قائم علی شاہ

اتوار 21 اپریل 2013 21:53

خیرپور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21اپریل۔2013ء) سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت نے 5 سال کی مدت پوری کی، آنے والے 5 سال بھی راج کریں گے، سابق صوبائی وزیر داخلہ سندھ منظور وسان کہتے ہیں کہ 11 مئی کو تمام حلقوں سے ان کی فتح کے اعلان ہوں گے۔

(جاری ہے)

وسان ہاوٴس خیرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا کہ ان کی حکومت نے صوبوں کو بااختیار بنایا اور سندھ کے معاشی حالات بہتر کئے ہیں، 2 لاکھ بے روزگار نوجوانوں کو نوکریاں بھی دیں۔

منظوروسان نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ ان کا مقابلہ جنرل ضیاء الحق کی باقیات سے ہے، سندھ کے قوم پرست کالا باغ ڈیم کے حامیوں سے مل کر الیکشن لڑ رہے ہیں، ان کوشکست ہوگی۔ پیپلز پارٹی کے رہنماء نواب خان وسان نے کہا کہ سندھ کے قوم پرست نواز شریف کے کہنے پر پیپلزپارٹی کی کردار کشی کر رہے ہیں، عوام باشعور ہیں برا بھلا جانتے ہیں۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں