تیروں کی بارش شروع ہونے والی ہے ، مخالفین کے دل ابھی سے چھلنی ہو رہے ہیں،دس جماعتی اتحاد کو کندھا دینے والے ان کا ساتھ چھوڑ جا ئیں گے، پیپلز پارٹی ہمیشہ کی طرح سندھ سے کامیابی حاصل کرے گی، سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کاکارکنوں سے خطاب

پیر 22 اپریل 2013 13:46

خیرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 22اپریل 2013ء ) سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہاہے کہ تیروں کی بارش شروع ہونے والی ہے مگر مخالفین کے دل ابھی سے چھلنی ہو رہے ہیں،دس جماعتی اتحاد کو کندھا دینے والے بھی ان کا ساتھ چھوڑ جا ئیں گے لیکن پیپلز پارٹی ہمیشہ کی طرح سندھ سے کامیابی حاصل کرے گی۔

(جاری ہے)

خیرپور میرس میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے قائم علی شاہ نے کہاکہ تیروں کی بارش مخالفین کے دل چھلنی کردے گی۔

دس جماعتی اتحاد کو کندھا دینے والے بھی ان کا ساتھ چھوڑ جا ئیں گے لیکن پیپلز پارٹی ہمیشہ کی طرح سندھ سے کامیابی حاصل کرے گی۔ اس سے پہلے خیرپور میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کے دوران سید قائم علی شاہ نے کہاکے جو لوگ اتحاد بنا رہے ہیں وہ پیپلز پارٹی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے کیونکہ یہ شہیدوں کی جماعت ہے۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں