کراچی میں الیکشن دفاتر اور انتخابی جلسوں کو ٹارگٹ بنانے میں مخصوص گروہ ملوث ہیں،منظور حسین وسان

پیر 29 اپریل 2013 23:52

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔29اپریل۔ 2013ء) سابق صوبائی وزیر داخلہ اور پی ایس 32کے پیپلزپارٹی کے امیدوار منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ کراچی میں الیکشن دفاتر اور انتخابی جلسوں کو ٹارگٹ بنانے میں مخصوص گروہ ملوث ہیں حالات کیسے بھی ہوں سندھ میں پیپلزپارٹی جیتے گی 11مئی کو مسلم لیگ فنکشنل ، مسلم لیگ ن اور 10جماعتی اتحاد کے غبارے سے ہوا نکل جائے گی شکست کھانے کے بعد کاغذی شیروں کا اصل چہرا عوام کے سامنے آجائے گا وہ خیرپور کے قریب گوٹھ بکھر قناصرہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کر رہے تھے منظور حسین وسان نے کہا کہ وہ جب سندھ کے وزیر داخلہ تھے تو ٹارگٹ کلرز اور بڑے دہشت گرد گروہ گرفتار کر کے کراچی میں امن کرایا انہوں نے کہا کہ وہ دوبارہ اقتدار میں آئے اور ان کو وزارت داخلہ کا قلمدان ملا تو سب سے پہلے وہ کراچی سمیت سندھ کا امن بحال کریں گے اور جرائم پیشہ گروہوں کی بنیادیں اکھاڑیں گے انہوں نے کہا کہ ان کی الیکشن مہم بڑے زور و شور سے چل رہی ہے خیرپور ضلع پیپلزپارٹی کا گڑھ ہے اس لیے قومی اسمبلی کے 3اور صوبائی اسمبلی کے 6حلقوں میں پیپلزپارٹی کے امیدوار کامیاب ہوں گے 11مئی کو شکست کھانے کے بعد مخالف امیدوار لندن اور دبئی کا ٹکٹ لیکر بھاگ جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں