خیرپور‘پولیس کا سرچ آپریشن،10 افراد گرفتار،اسلحہ برآمد

بدھ 27 نومبر 2013 20:27

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27نومبر۔2013ء) خیرپور کے کچے کے علاقے میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران دس افراد کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

خیرپور میں کچے کے علاقے عبدالرحمن انٹر اور صادق کلہوڑو میں ایس ایس پی خیرپور کی رہنمائی میں ضلع بھر کی پولیس نے ڈاکووں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا،پولیس نے آپریشن کے دوران دس سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ مختلف ڈاکووں کے ڈیروں سے بھاری مقدارمیں اسلحہ بھی برآمد کرلیاگیا، اس موقع پر ایس ایس پی خیرپور آصف اعجاز شیخ کا کہنا تھا کہ ضلع بھر کے مختلف علاقوں سے اغوا کئے جانے والیافراد کی بازیابی اور تمام ڈاکووں کی گرفتاری تک سرچ آپریشن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں