خیرپور ، شادی سے چند لمحہ قبل فرار ہونے والی لڑکی کا جرگے میں فیصلہ‘ نوجوان پر 2 لاکھ روپے جرمانہ

منگل 3 جون 2014 14:29

خیرپور ، شادی سے چند لمحہ قبل فرار ہونے والی لڑکی کا جرگے میں فیصلہ‘ نوجوان پر 2 لاکھ روپے جرمانہ

خیرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3جون 2014ء) احمد پور کے قریب شادی سے چند لمحہ قبل فرار ہونے والی لڑکی کا جرگے میں فیصلہ‘ نوجوان پر 2 لاکھ روپے جرمانہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق احمد پور کی قریب گاؤں لعل کے ٹو میں مایوں کی رات عاشق کے ساتھ فرار ہونے والی لڑکی کا فیصلہ فرار ہونے والے لڑکے ضمیر جوگی کے ورثا کے درمیان ہوا جس کی سرپنچی رئیس خادم حسین چانڈیو نے کی۔ فرار ہونے والی لڑکی شہزادی کا جرم ثابت ہونے پر فرار کرکے لے جانے والے لڑکے ضمیر جوگی پر 2 لاکھ روپے جرمانہ اگست تک ادا کیا جائے گا جبکہ ضمیر جوگی والے معافی مانگنے کے لئے لڑکی شہزادی کے گھر والوں کے پاس جائیں گے۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں