ہمارا مشن ناموس صحابہ و اہلبیت کا تحفظ کرنا ہے، ان کے تحفظات کیلئے کرام قائدین قربانیاں دے چکے ہیں، علامہ احمد لدھیانوی

ہفتہ 21 جون 2014 18:35

خیر پور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین21جون۔2014ء) اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے 27 ویں دفاع صحابہ کانفرنس سے مامعہ حیدر لقمان اخیر پور میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا مشن ناموس صحابہ و اہلبیت کا تحفظ کرنا ہے ان کے تحفظات کے لئے کرام قائدین قربانیاں دے چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک مخصوص طبقہ ملک کو غلط راہ پر لگانے کی کوشش کررہا ہے جس میں بیرونی پڑوسی ملک کا ہاتھ ہے پڑوسی ملک اپنے انکار پاکستانی قوم پر مسلط کرنے کے لئے وہاں سے انہیں ٹرینگ حاصل کرکے ملکی سیاست سے کھیل رہا ہے انہیں حکومت کی ڈھیل حاصل ہے انہوں نے اپنے خطاب میں حکومت اور طالبان سے اپیل کی کہ ملکی سامیت کا خیال رکھتے ہوئے مزکرات کو بحال کریں اہلسنت والجماعت کے مرکزی ناظم اعلی مولانا ڈاکٹر خادم حسین نے کہا کہ ہمارا موقف روک ٹوک ہے ہماری پالیسیاں روز روشنی کی طرح ظاہر و عیاں ہیں کارکن ناموس صحابہ اہلبیت کے لئے اپنی جانیں بھی قربان کرنے میں گریز نہ کریں اور پر امن جدہوجہد پر یقین رکھیں تاکہ ملک میں امن وامان بحال ہو انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ٹارگٹ کلینگ میں روز انہ ہمارے کارکن شہید ہورہے ہیں صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے حکومت ایکشن لیتے ہوئے قاتلوں کو گرفتار کرے مرکزی سیکرٹیری اطلاعات مولانا اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ اسمبل قانون سازی کرنے بکی ضرورت ہے۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں