خیر پور ، جائیداد کے تنازع پر ملزم نے پھوپھی سوتیلی ماں کو قتل کردیا،گھر میں کہرام ،ملزم فرار

ہفتہ 5 جولائی 2014 20:29

خیر پور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5جولائی 2014ء) خیر پور میں جائیداد کے تنازع پر ملزم نے پھوپھی سوتیلی ماں کو قتل کردیا،گھر میں کہرام ملزم فرار،تفصیلاف کے مطابق سیکشن تھانے کی حدود پیر منگیوں میں ملزم ہالا رلانگاہ نے فائرنگ کرکے اپنی پھوپھی روبینہ اور سوتیلی ماں تسلیم کو قتل کردیا واور موقع سے فرار ہوگیادوہرے قتل کی واردات پر گھر میں کہرام مچ گیا اور علاقے میں خوف پھیل گیا پولیس اطلاع پاکر لاشیں تحویل میں لیکر سول اسپتال خیر پور منتقل کردیں ضابط کی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں پولیس کے مطابق ملزم اور مقتولین کا جائیداد اور رشتے کا تنازعہ چل رہا تھا پولیس تحقیات کررہی ہے واقع ایف آئی آر تاحال درج نہیں ہوسکی تھی۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں