خیرپور‘ اہم تجارتی مرکز، ملحقہ مارکیٹوں کی بجلی 2 روز سے منقطع

منگل 19 اگست 2014 13:12

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اگست۔2014ء) خیرپور کے اہم تجارتی مرکز اور اس سے ملحقہ مارکیٹوں کی بجلی 2 روز سے منقطع ہے‘ اتوار کی صبح سے بند ہونے والی بجلی اتوار کی شام تک بحال نہیں ہوسکنے کے باعث متاثرہ مارکیٹوں کا کاروبار مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔

(جاری ہے)

فاروق اعظم چوک کے قریب معروف مارکیٹ تجارتی مرکز‘ سبزی وفروٹ مارکیٹ‘ مال روڈ‘ بکرا پیڑی سمیت دیگر مارکیٹوں کے تاجروں نے سیپکو خیرپور کی نااہلی پر سخت احتجاج کیا ہے‘ اس سلسلے میں دکانداروں شیخ شاہد احمد‘ راشد علی آرائیں‘ سیٹھ دھامومل‘ ارشاد علی‘ جہانزیب‘ عبدالحمید سومرو‘ فاضل شیخ ودیگر نے کہا کہ سیپکو افسران نے چند گھنٹوں میں بجلی بحال کرنے کا وعدہ کیا لیکن 2 روز ہوگئے بجلی بحال نہیں ہوسکی۔

دوسری جانب سیپکو خیرپور کا کہنا تھا کہ ٹرانسفارمر مرمت کیلئے گیا ہے انے پر بجلی بحال کردی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں