خیرپور ،پریالو پولیس کا بدنام ڈاکو کو مقابلے کے بعد اسلحے سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ

بدھ 3 ستمبر 2014 17:49

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 ستمبر۔2014ء) پریالو پولیس نے علاقے کے بدنام ڈاکو کو مقابلے کے بعد اسلحے سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے‘ ایس ایچ او کے مطابق خفیہ اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر ملزمان کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی جوابی فائرنگ کے بعد پولیس نے غلام نبی عرف خان ناریجو کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا جبکہ اس کے 5 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزم پریالو‘ پیر گوٹھ اور احمد پور تھانوں میں 11 سے زائد پولیس مقابلوں سمیت سنگین جرائم میں مطلوب تھا۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں