پریالو میں جاری انصاری‘ اوڈھو اور اُلرو قبائل میں فا ئر نگ ایک شخص جا ں بحق

جمعہ 5 ستمبر 2014 15:02

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 ستمبر۔2014ء) پریالو میں جاری انصاری‘ اوڈھو اور اُلرو قبائل میں خونی تنازع میں عطا محمد اوڈھو کو مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور ڈاٹسن اور 2 بھینسیں لے کر فرار ہوگئے‘ اطلاع پر پولیس نے لاش اسپتال پہنچائی‘ واقعہ کے بعد کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے‘ فریقین مورچہ بند ہوگئے تاحال مقدمہ درج نہیں ہوا۔

گمبٹ کے علاقے کھوڑا روڈ پر حادثے کا زخمی نوجوان وقاص احمد شیخ لاڑکانہ اسپتال سے کراچی منتقلی کی دوران راستے میں دم توڑ گیا لاش گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا۔ گمبٹ کے قریب گوٹھ لڑھی اجن میں 50 سالہ غلام قادر اجن نے گھریلو پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی زرعی دوا پی کر خودکشی کی کوشش کی جسے تشویشناک حالت میں اسپتال لیجایا گیا۔

(جاری ہے)

احمد پور کے قریب صدر جی بھٹی میں تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں مراداں خاتون‘ عزت خاتون ملاح‘ بابر علی اور برکت علی شدید زخمی ہوگئے جنہیں دیہاتیوں نے اسپتال پہنچایا‘ حادثے کے شکار افراد گمبٹ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔

فیض گنج تھانے کی حدود کرونڈی کے قریب ہیبانی گیٹ کے مقام پر مہران قومی شاہراہ پر تیز رفتار بس نے ساجن ولد مختیار سانگی کو کچل کر ہلاک کر ڈالا۔ متوفی کو اسپتال پہنچایا گیا‘ ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا جبکہ پولیس نے ڈرائیور کو بس سمیت حراست میں لے لیا۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں