کراچی سے خیرپور جیل منتقل کئے گئے قیدیوں کے مقدمات کی سماعت فائلیں نا مکمل ہونے پر سماعت ملتوی

جمعہ 5 ستمبر 2014 21:05

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5ستمبر 2014ء) کراچی جیل سے منتقل کیے گئے خیرپور جیل قیدیوں کے مقدمات کی سماعت خیرپور سینٹرل جیل میں شروع مقدمات کی فائیلیں نا مکمل ہونے پر سماعت ملتوی کردی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ کے حکم پرکراچی کے جیلوں میں قید سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے مقدمات کی سماعت سینٹرل جیل خیرپور میں قائم سیکنڈایڈیشنل سیشن جج آفتاب آرائیں کی عدالت میں شروع ہوئی،تاہم مقدمات کی نامکم فائلو کے باعث اس موقع پر اکرم،راؤ محمد،مدثر،قاری محمد امین،محمد جاوید،مصطفی رحمن،حبیب خان،محمد سہیل اوراکرام اللہ سمیت ودیگر ملزمان جن پرکراچی کے مختلف تھانوں میں قتل اقدام اورناجائز اسلح سمیت سیکنڑوں سنگین مقدمات درج ہیں عدالت میں پیش کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں