خیرپور،مختلف حادثات میں 3افرا جاں بحق، 8زخمی ہوگئے

ہفتہ 20 ستمبر 2014 19:04

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء)مختلف حادثات میں 3افرادہلاک 8زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق سیکشن تھانے کی حدود گاہی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے50سالہ کوقتل کردیا واقعہ دیرینہ دشمنی کا بتایا جاتاہے مقدمہ درج نہیں ہوسکا۔بھریاٹک روڈ کے پرموٹرسائکل اور ٹریکٹرکی ٹکر کے نتیجے میں 8سالہ بچہ شاہ میر جاں بحق جبکہ اس کی بہن ثناء اورچچا ارشد زخمی ہوگئے لاش اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا۔

ضروری کاروائی کے بعد لاش گھرپہنچی توکہرام مچ گیا،متوفی اورچچا اسکول سے آرہے تھے کہ حادثے کاشکار ہوگئے۔ گوٹھ وسطرڈ کے رہائشی تھے۔پیرگوٹھ کے قریب گوٹھ جھبرشیخ میں سات سالہ بچی فائزاری دخترشاہنوازشیخ تالاب میں ڈوب کرجاں بحق ہوگئی بتایاجارہا ہے کہ متوجیہ اپنے گھرکے قریب واقع تالاب کے کنارے گھڑی تھی کہ عقب سے آنے والی بھینس کی ٹکر سے تالاب میں گری اورڈوب کرجاں بحق ہوگئی،خیرپور کے قریب قومی شاہراہ پر موٹرسائیکل بے قابو ہوکر راہیگیروں پرچڑھ گئی جس کے نتیجے میں عجم الدین،عبدالقادر اور کامران علی شدید زخمی ہوگئے جنہیں گھمبٹ کے اسپتال پہنچایا گیا،زخمیوں کا تعلق پیری گوٹھ سے بتایا جاتاہے۔

(جاری ہے)

گھمبٹ کے علاقے بہرام کھوڑومیں نوجوان سلیم علی ولدنوری کھورونے گھریلوں پریشانیوں کے باعث زہریلی چیز پی کرزندگی کاخاتمہ کرنے کی کوشش کی جسے تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔#

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں