خیرپور‘پرانی دشمنی پر دوگروپوں میں فائرنگ 2افراد ہلاک

بدھ 29 اکتوبر 2014 12:40

خیر پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 اکتوبر۔2014ء) خیرپور کے نواحی گاوں میں پرانی دشمنی پر دوگروپوں میں فائرنگ سے2 افراد ہلاک ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ خیرپور کے نواحی گوٹھ ،صادق کلہوڑو میں لہوڑااورناریجوقبائل کیدرمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا،جس میں 2افراد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

مارے جانے والے دونوں افراد کا تعلق ناریجو قبیلے سے ہے۔دونوں قبائل کے درمیان دشمنی سیان قبائل کے ایک درجن افراد مارے جا چکے ہیں۔ڈی ایس پی محمد رفیق کاکہناہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں