کوٹ ڈیجی تھانے کی حدود سے اغواء ہونے والے ڈاکٹر ذوالفقار شر اور ڈاکٹر محمد خان شر بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے

جمعہ 31 اکتوبر 2014 14:27

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء) 2 ماہ قبل کوٹ ڈیجی تھانے کی حدود حسین آباد کے قریب اغوا ہونے والے ڈاکٹر ذوالفقار شر اور ڈاکٹر محمد خان شر بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

دونوں ڈاکٹر ٹھری میرواہ سے کار میں خیرپور آرہے تھے کہ راستے سے اغوا ہوئے۔ مغویوں نے اس سلسلے میں تفصیل بتانے سے معذوری ظاہر کی ہے۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں