شاہ عبدالطیف نیورسٹی خیرپور کے پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الدین کھنڈ کی وفات پر وائس چانسلر و دیگر عملہ کا اظہار تعزیت

منگل 11 نومبر 2014 17:20

خیرپور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 11نومبر 2014ء) شاہ عبد اللطیف یونیورسٹی خیرپورکی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ، پرو وائس چانسلر مین کیمپس پروفیسر ڈاکٹر میانداد زرداری اور رجسٹرار ڈاکٹر سید اسد رضا عابدی نے شعبہ انگریزی کے پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الدین کھنڈ کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ تعزیتی اعلامیہ میں انہوں نے کہا کہ پروفیسر کھنڈ کی تعلیم و تحقیق کیلئے کی گئی خدمات مدتوں یاد رکھی جائیں گی۔

علاوہ ازیں شعبہ انگریزی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر غلام مصطفےٰ مشوری کے دفتر میں ایک تعزیتی اجلاس بھی منعقد ہوا۔ شعبہ کے تمام اساتذہ نے تعزیتی اجلاس میں شرکت اور مرحوم پروفیسر کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔ اساتذہ نے مرحوم پروفیسر کی زندگی اور خدمات پر روشنی ڈالی۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں