خیرپور حادثے میں 4 سالہ بچی انیلہ معجزانہ طور پر محفوظ رہی

منگل 11 نومبر 2014 21:59

خیرپور حادثے میں 4 سالہ بچی انیلہ معجزانہ طور پر محفوظ رہی

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11نومبر 2014ء)ٹھیڑی بائی پاس خیرپور حادثے میں 4سالہ بچی انیلہ معجزانہ طور پر محفوظ رہی۔ ذرائع کے مطابق زندہ بچ جانے والی بچی خیرپور کے تھانہ شاہ حسین کے ایس ایچ او عامر خان کے پاس ہے۔

(جاری ہے)

بچی اپنی والدہ اوردیگر رشتے داروں کے ساتھ بس میں سفر کر رہی تھی نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ شاہ حسین نے بتایا کہ بچی کی والدہ جاں بحق ہوگئی، کچھ لوگوں نے خود کو بچی کا وارث بتایا تاہم جب تک تصدیق نہیں ہوتی بچی کو وہ اپنے پاس ہی رکھیں گے۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں