اولڈ لیور برادرز کھجور فیکٹری کرم آباد کا ملازمین کو سروس سرٹیفکیٹ دینے سے انکار

بدھ 26 نومبر 2014 13:08

خیرپور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) یونی لیور پاکستان لمیٹڈ نے اولڈ لیور برادرز کھجور فیکٹری کرم آباد نے ضلع خیرپور کے ملازمین کو سروس سرٹیفکیٹ دینے سے انکار کردیا ہے۔ اولڈ ایج بینیفٹ اور رجسٹرڈ ورکرز پریشانی کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ آرگنائزر آل پاکستان ٹریڈ یونین خیرپور کریم بخش اجن نے گورنمنٹ افسران‘ صحافیوں‘ لیبر کورٹس‘ ڈپارٹمنٹ سند‘ ہیومن رائٹس اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلے میں ان کی مدد کریں۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ نواز حکومت 1997ء میں فیکٹری بند کرکے انہیں بیروزگار کردیا گیا تھا اور اب یونی لیور نے لیبر کو سروس سرٹیفکیٹس دینے سے بھی انکار کردیا ہے۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں