خیرپور، اعظم شاہ راشدی اور اس کے بیٹے انور شاہ راشدی کی گرفتا ری کے خلا ف احتجا جی مظا ہرہ

بدھ 3 دسمبر 2014 13:46

خیرپور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) پیر گوٹھ پولیس کے ہاتھوں مجرموں کو پناہ دینے کے الزام میں اعظم شاہ راشدی اور اس کے بیٹے انور شاہ راشدی کو گرفتار کرنے کے خلاف خیرپور بائی پاس شاہ حسین چوک پر سینکڑوں افراد نے ٹائر جلا کر دھرنا دیا جس کے باعث دو طرفہ قومی شاہراہ پر سیکڑوں گاڑیاں کھری ہوگئیں۔

(جاری ہے)

خیرپور پولیس کے 50 سے زائد اہلکاروں نے پہنچ کر دھرنا ختم کرانے کی کوشش کی تاہم مظاہرین نے گرفتار افراد آزاد کرنے کا مطالبہ منظور نہ ہونے پر دھرنا ختم کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کا استعمال کرکے مظاہرین کو منتشر کرتے ہوئے 20 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا اور قومی شاہراہ سے رکاوٹیں ہٹا کر ٹریفک بحال کرادیا۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں