ایس ایس پی ناصر آفتاب کی تقرری کے بعد بھی خیرپور شہر سے فحاشی ،منشیات ،شراب اور جووا کے اڈے بند نہ ہوسکے

بدھ 3 دسمبر 2014 20:05

خیرپور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) خیرپور میں دلیر ایس ایس پی ناصر آفتاب کی تقرری کے بعد بھی خیرپور شہر سے فحاشی ،منشیات ،شراب اور جووا کے اڈے بند نہ ہوسکے۔شہر بھر میں فحاشی کے اڈے سرعام چلنے لگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ناصر آفتاب کی خیرپور ضلع میں مقرری کے بعد خیرپور شہر سے فحاشی ،منشیات،شراب ،جووا اور آکڑا پرچی کے اڈے ختم نہ ہوسکے شہر بھر میں فحاشی کے اڈے سرعام چل رہے ہیں ایک سروے کے مطابق خیرپور کے علائقے مل کالونی،بچل شاہ،لطیف کالونی،شیشم کالونی،ڈبر ،اوستاگائی،فیض آباد،لقمان سمیت دیگر علائقوں میں فحاشی کے اڈے با اثر افراد کی سرپرستی میں کھلے عام چل رہے ہیں جبکہ خیرپور کے شاہی بازار سمیت شہر کے دیگر علائقوں میں ملک یامین،سجاد میرانی،خادم،راجہ بگیو،پرویز سومرو،دیوان مل اور دیگر افراد آکڑا پرچی کا کاروبار کھلے عام کررہے ہیں ،گزشتہ دنوں ایس ایس پی خیرپور کی ہدایت پر سی آئی اے پولیس نے خیرپور شہر کے مختلف علائقوں میں آکڑا پرچی اور جووا کے خلاف کریک ڈاون کیا تھااور 20سے زائد افراد کو حراست میں لینے کے بعد آزاد کردیا گیا تھا جن کے خلاف با اثر افراد کی مداخلت کے سبب مقدمہ درج نہیں کیا گیا ، ذرائع کے مطابق آکڑا پرچی اور جووا کے دیگر اڈوں سے پولیس کا ایک ریٹائرڈ ہیڈ کانسٹیبل بھتہ وصول کررہا ہے جو وصول ہونے والا بھتہ اعلی افسران کو پہنچاتا ہے ،دوسری طرف خیرپور کے شہریوں نے ایس ایس پی خیرپور ناصر آفتاب سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر شہر بھر سے فحاشی ،جووا اور منشیات کے اڈوں کا خاتمہ کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں