کراچی ایئرپورٹ سانحے میں زخمی اہلکار دم توڑ گیا

جمعرات 4 دسمبر 2014 13:24

خیرپور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 04 دسمبر 2014ء) کراچی ایئرپورٹ سانحے میں زخمی اہلکار دم توڑ گیا‘ آبائی گوٹھ کے قبرستان میں تدفین۔ تفصیلات کے مطابق 4 ماہ قبل کراچی ایئرپورٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے دوران زخمی اہلکار لیاقت منگنہار اسپتال میں دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

آبائی گوٹھ بوزدار وڈا تحصیل ٹھری میرواہ میں سینکروں افراد نے جنازے میں شرکت کی۔ اشکبار آنکھوں کے ساتھ تدفین عمل میں لائی گئی۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں