پیر گوٹھ کے قریب نوجوان بیروزگاری سے تنگ آکر پھانسی چڑھ گیا

منگل 9 دسمبر 2014 13:31

خیرپور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء) پیر گوٹھ کے قریب نوجوان بیروزگاری سے تنگ آکر پھانسی چڑھ گیا‘ گھر میں کہرام۔ پیر گوٹھ کے قریب گوٹھ پیر جیون میں بیروزگاری سے تنگ آکر نوجوان عبدالرحمن میتلو نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔

(جاری ہے)

واقعہ کی وجہ سے گھر میں کہرام مچ گیا جبکہ اطلاع پر پولیس نے لاش تحویل میں لیکر اسپتال منتقل کردی۔ ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ بظاہر خودکشی لگتا ہے تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد صورتحال معلوم ہوسکے گی۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں