کنب تھانے کی حدود نواب شاہ روڈ پر کار کی ٹکر سے 21 سالہ نو جو ان ہلا ک

منگل 9 دسمبر 2014 13:31

خیرپور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء) کنب تھانے کی حدود نواب شاہ روڈ پر کار کی ٹکر سے 21 سالہ ہریش کمار ولد کارو ماڑیجو شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر کوٹ ڈیجی اسپتال لیجایا گیا‘ حالت تشویشناک ہونے پر سول اسپتال خیرپور منتقل کیا جارہا تھا کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا‘ متوفی ستار شاہ کے قریبی گاؤں کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں