خیرپور، اغواء برائے تاوان سمیت 4 مقدمات میں ملوث 2 ملزمان کو عمر قید وجرمانے کی سزا

جمعہ 12 دسمبر 2014 12:55

خیرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 دسمبر 2014ء) خیرپور کی عدالت نے اغواء برائے تاوان سمیت 4 مقدمات میں ملوث 2 ملزمان کو عمر قید وجرمانے کی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سید کوثر علی بخاری نے پریالو تھانے کے اغواء برائے تاوان‘ پولیس مقابلے وناجائز اسلحہ کے مقدمات میں ملوث ملزمان حبدار ولد اللہ ودھایو چنا اور صدام ولد نائب کھورکھانی کو عمرقید اور 70‘ 70 ہزار وپے جرمانے کی سزائیں سنا کر جیل بھیج دیا۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے 6 اکتوبر 2013ء کو پریالو تھانے کی حدود سے سید غلام مرتضیٰ شاہ کو تاوان کیلئے اغواء کیا بعد ازاں پولیس مقابلے میں ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار ہوئے۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں