خیرپور، گمبٹ میں ٹریفک حادثہ ،3افراد جاں بحق، 18زخمی

جمعہ 12 دسمبر 2014 15:32

خیرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 دسمبر 2014ء) خیرپورکی تحصیل گمبٹ میں تیز رفتار مسافر کوچ دوسری سمت سے آنے والے ٹریلر سے ٹکرا گئی حادثے میں دوافراد جاں بحق اور اٹھارہ زخمی ہوگئے۔ پولیس کیمطابق مسافر بس کراچی سے پنجاب جارہی تھی۔

(جاری ہے)

گمبٹ قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں بیس افراد زخمی ہوئے۔ امدادی ٹیموں نے گمبٹ اسپتال منتقل کیا۔ جہاں دوران علاج دوافراد دم توڑ گئے۔ڈاکٹرز کے مطابق زخمیوں میں تین افراد کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں