قومی شاہراہ سے مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار 3 ملزمان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش

منگل 16 دسمبر 2014 14:40

خیرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 دسمبر 2014ء) ببرلو تھانے کی پولیس نے قومی شاہراہ سے مقابلے کے بعد زخمی حالت میں 3 ملزمان کو گرفتار کرکے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے تینوں ملزمان راجو ولد غلام سرور ڈنور‘ بھاگیو ولد محمد صدیق پھل اور علی ولد علی شیر شیخ کو 7 روزہ ریمانڈ پر سینٹرل جیل خیرپور بھیج دیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزمان قومی شاہراہ پر لوٹ مار کے ارادے سے کھڑے تھے کہ پولیس نے پہنچ کر گھیراؤ کرلیا‘ تاہم ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی‘ جوابی فائرنگ سے تین ملزمان زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار کرلئے۔

دوسری جانب خیرپور سے نوجوان خلیل احمد شیخ کے اغواء برائے تاوان کے مقدمے میں ملوث ملزم صدام حسین موریجو کو پولیس نے گرفتار کرکے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کرکے 7 روزہ ریمانڈ حاصل کرکے اے سیکشن تھانے منتقل کردیا ہے جبکہ اس مقدمے میں گرفتار ملزم کے بھائی صداقت علی کی شناخت نہ ہونے پر آزاد کردیا۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں