ہنگورجہ تھانے کے کانسٹیبل نے رینجرز اہلکاروں کے خلاف سرکاری اسلحہ چھیننے کا مقدمہ درج کرادیا

بدھ 31 دسمبر 2014 13:52

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 31دسمبر 2014ء) ہنگورجہ تھانے کے کانسٹیبل نے رینجرز اہلکاروں کے خلاف سرکاری اسلحہ چھیننے کا مقدمہ درج کرایا ہے‘ کانسٹیبل قمرالدین شر نے مقدمہ درج کراتے ہوئے رینجرز اہلکاروں پر الزام لگایا کہ وہ نیشنل ہائی وے پر چیکنگ کررہے تھے کہ رینجرز اہلکاروں نے اس سے سرکاری ایس ایم جی رائفل اور 30 عدد گولیاں چھین لیں اور فرار ہوگئے‘ تھانے میں مقدمہ نمبر 114/14 درج کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں