خیر پور،ولنگٹن ہسپتال کی حالت خستہ حال،چھت کا پلستر گرنے سے 4 بچے زخمی ہوگئے

جمعرات 1 جنوری 2015 14:34

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) خیرپور کے لیڈی ولنگٹن اسپتال میں بچوں کے انکیوبیٹر وارڈ کی چھت کا پلستر ٹوٹ کر انکیوبیٹر باکس پر آپڑا جس کے نتیجے میں 4 بچے زخمی ہوگئے جبکہ دیگر بچے معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

(جاری ہے)

اطلاع پر اسپتال انتظامیہ نے زخمی 4 بچوں سمیت داخل 10 بچوں کو سٹی اسپتال منتقل کردیا‘ نازک حالت میں 4 بچوں کو آکسیجن پر رکھا گیا جن میں ایک بچہ دم توڑ گیا۔ واضح رہے کہ سٹی اسپتال میں بچوں کے وارڈ میں آکسیجن اور انکیوبیٹر کی سہولت نہ ہونے پر انہیں لیڈی ولنگٹن اسپتال منتقل کیا گیا تھا‘ بچوں کے ورثا لیاقت رند‘ خالد لاکھو ودیگر نے واقعہ پر سخت احتجاج کیا۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں