خیرپور گذشتہ سال بھی جرائم کے واقعات میں آگے رہا۔ 2014ء کے دوران ضلع میں قتل کے 187 واقعات رو نما ہوئے

جمعرات 1 جنوری 2015 14:38

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا ضلع خیرپور گزشتہ سالمیں بھی جرائم کے واقعات میں آگے رہا۔ 2014ء کے دوران ضلع میں قتل کے 187 واقعات ہوئے‘ ڈکیتی وقومی شاہراہ پر لوٹ مار کی 115 وارداتیں ہوگئیں۔

(جاری ہے)

خیرپور ضلع اغواء کی وارداتوں کے حوالے سے الیکٹرونک وپرنٹ میڈیا کی زینت بنا رہا۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق اغواء کے 23 واقعات ہوئے جن میں 22 کو بازیاب کرانے کا دعویٰ کیا گیا ایک مغوی غلام سرور سومرو تاحال ڈاکوؤں کے قبضے میں ہے ان کے علاوہ ضلع میں 260 پولیس مقابلوں میں 20 مجرموں کو مارنے اور 18 کو زخمی کرنے کے ساتھ 322 کو گرفتار کرنے کے دعوے کئے گئے‘ مقابلوں میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 2 ہی زخمی ہوئے۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں