خیرپور، تجارت میں نقصان پر دلبرداشتہ نوجوان تاجر نے خودکشی کرلی

ہفتہ 10 جنوری 2015 13:48

خیرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2015ء) پیر گوٹھ میں نوجوان تاجر نے خودکشی کرلی‘ تجارت میں نقصان پر دلبرداشتہ تھا‘ پیر گوٹھ شہر میں 26 سالہ نوجوان تاجر زبیر ولد غلام اصغر عباسی نے اپنی دکان پر پستول سے فائرنگ کرکے خودکشی کرلی۔ اطلاع پر پولیس نے لاش پیر گوٹھ اسپتال پہنچائی‘ پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق وہ وجوہات سے لاعلم ہیں جبکہ علاقے کے کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ تجارت میں نقصان پر دلبرداشتہ تھا۔ کوٹ ڈیجی تھانے کی حدود نارو ڈھورو میں ملزم رائے چند اوڈ نے اپنی نوجوان بیوی شریمتی کو کلہاڑی کے پے درپے وار کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ملزم کو اپنی بیوی کے کردار پر شک تھا‘ وقوع کے روز شدید تلخ کلامی کے دوران بیوی پر وار کرکے مار ڈالا‘ لاش ضروری کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کی گئی تاحال مقدمہ درج نہیں ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں